میرپور (بی بی سی)محکمہ ترقی نسواں حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر اور خواتین کے ادارہ جات کے زیر اہتمام ہر سال پوری دنیا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے عالمی شعوری مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی اس مہم کے ذریعے خواتین میں تشدد کے خلاف انکے حقوق کی آگاہی مختلف پروگرامز کے ذریعے دی گئی ادارہ برائے خواتین میرپور سماجی و گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کے لیے امید کی کرن ہے اور ہمیشہ خواتین سے متعلق کیسز اور واقعات کا سختی سے نوٹس لیکر انکو حل کرواتا رہا ہے ادارے کی انچارج عامرہ گل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک کامیاب معاشرہ وہی ہے جہاں خواتین پر تشدد نہ ہو اور انھیں تمام حقوق میسر ہوں اور اس متعلق تمام شعبہ ہائے زندگی کو مل کر تشدد کے خلاف چلنا ہوگا۔ محکمے کی ڈائریکٹر محترمہ قدسیہ بتول کی ہدایت پر ادارہ نے کوشش کی ہے کہ اس شعوری مہم کو کامیاب بنا کر عام خواتین تک پیغام پہنچایا جائے۔
0