مظفرآباد (بی بی سی)وزراء حکومت پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی اور چوہدری قاسم مجیدنے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں۔ حکومت معذورافراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اداروں میں کوٹہ مختص کرے گی، معذور افراد کے لیے قانون سازی پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ بین الاقوامی تنظیموں اور مقامی این جی اوز کا کردار مثالی، اداروں کو فعال رکھنے سے ہی حقیقی مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔وزراء حکومت نے مظفر آباد فزیکل ری ہبلیٹیشن سینٹر میں معذور شہریوں کی بحالی و امداد کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو مفید شہری بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے۔ انھوں نے کہا کہ معذور افرادکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹس اور عوامی جہگوں پر ریمپس قائم ہونے چاہیں۔معذور کمیونٹی کی امدادو بحالی کے لیے آئی آر سی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ آئی آر سی نے زلزلے کے دوران بھی نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ معذور افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہمی یقینی بناتے ہوئے انھیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے فلاحی اداروں کی کارگردگی بھی قابل تعریف ہے۔ انھوں نے معذور افراد کے لیے کام کرنے والی فلاحی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق اور وزیر صحت نثار انصر ابدالی بھی معاشرے کے ایسے خاص نوعیت کے طبقات کی فلاح کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مل کر کام کریں گے تو معاشرے میں حقیقی تبدیلی رونما ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ ادارے بنا لینا بڑی بات نہیں ہوتی، ہمیں سوچنا چاہیے کہ انھیں حقیقی معنوں میں کیسے فلاحی مقاصد کے لیے بروقت اور بامقصد استعما ل میں لایا جاسکتا ہے۔ تقریب میں وزیر آئی ٹی بورڈ ضیاء قمر، ممبر قانون ساز اسمبلی نثارہ عباسی، ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق نور، منیجرپی آر سی آئی سی آر سی احمد عبد القادر الحسن الموسی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایڈمن ڈاکٹر محمد ادریس خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اعوان،پی پی ایم ڈاکٹر عبدالستارعباسی،ڈائریکٹر ایم پی آر سی ڈاکٹر احمد جنید، ڈاکٹر کامران ریاض،ڈاکٹر فاطمہ جنید،مئیر مظفرآباد سکندر گیلانی، تاجر رہنما شوکت نواز میر، شاہد اعوان سمیت آئی آر سی سمیت بین الاقوامی نجی و سرکار ی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔
0