برنالہ (بی بی سی)ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمود جرال و ایس ڈی ایم مزمل حسین کی ہدایت پر تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے مختلف بازاروں کی پٹرتال کی ،تخاوزات رانگ پارکنگ پرائس کنٹرول و دیگرمعاملات کی چیکنگ کی، زائد المیعاد مصنوعات برآمد ہونے پرمتعدد کو جرمانہ،گوشت فروش کو زائد قیمت اور گوشت فروخت کرنے پر دکان سیل،متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر اور نائب تحصیلدار راجہ محمد عارف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کی اچانک چیکنگ کی ،زائد الیعاد،مضر صحت ،مہنگے داموں گوشت ،سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔اس موقع پر تحصیلدار راجہ آصف منیر نے کہا کہ تاجر برادری عوام کو ریلیف مہیا کرے،مصنوعی مہنگائی کرنے ،ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا گوشت فروشوں کو تاکید کی کہ چکن ایک ہزار گرام کی قیمت وصول کر کے نو سو گرام چکن فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام دوکاندار صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کریں۔اور پیمائش کے پیمانے درست رکھیں۔مقامی بیکری سے زائد المیعاد مصنوعات تلف کر دی گئیں۔اس موقع پر صحافی جبران اسلم راجہ اور واجد محمود بھی موجود تھے۔
0