میرپور(بی بی سی)نمل یونیورسٹی کیمپس میرپور کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر نجیب راجہ نے کہا ہے کہ کوئی قوم,ملک اور معاشرہ معیاری تعلیم وتربیت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔موجودہ دور جدید اور تیز ترین ترقی کا دور ہے جس میں ٹیکنالوجی کی اہمیت بہت بڑھ گئی۔یونیورسٹی لیول کی تعلیم میں جدید علوم پر دسترس اور تحقیق سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں اور طلبہ کی استعداد کار بھی بڑھتی ہے۔نمل یونیورسٹی اپنے طلباء وطالبات کو جدید علوم پر دسترس حاصل کرنے،اسلامی تعلیمات کے مطابق ان کی کردار سازی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی سے یونیورسٹی کیمپس کے طلبہ میں معیاری تعلیم کے حصول سمیت اعتماد سازی کے ساتھ آگے بڑھنے کے جذبہ کو فروغ ملا ہے۔ یونیورسٹی فیکلٹی ممبران طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کیمپس کے پہلے سال کے موقع پر سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سالانہ تقریب کو یونیورسٹی کے فاؤنڈیشن ڈے سمیت مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی سوچ وفکر،پیغام خودی،شکوہ،جواب شکوہ اور کلام اقبال سے منسوب کیا گیا تھا تقریب میں کلام اقبال کو دلفریب طریقے سیپیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن صدیق نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فیکلٹی ممبران کی کاوشوں اور طلبہ کی محنت اور دلچسپی سے ہم نے کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ہمارے طلبہ کی جس طرح کردار سازی ہوئی ہے اس سے وہ عملی زندگی میں ہر قسم کے چیلجز سے جلد نبردآزما ہونگے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نمل کرنل ریٹائرڈ طاہر نجیب راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا یونیورسٹی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ہماری کوشش ہے قرآن و سنت کے مطابق اپنے طلبہ کی اخلاقی اقدار اور انہیں نظم وضبط کا پابند بنایا جائے۔ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اور اس کا ثبوت ہماری یونیورسٹی کے طلبہ کا عملی کردار ہے جس سییونیورسٹی کا نام بھی روشن ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم اورکردار کے حامل نوجوان ملک اور قوم کو سیاسی،معاشی،معاشرتی اور بین الاقوامی چیلنجرز سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی کی پہلی سالگرہ تقریب کو کامیاب کرنے پر فیکلٹی ممبران،سٹاف،طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ہمارے ہونہار طلبہ قوم و ملک کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
0