نیلم(بی بی سی)چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری صحت عامہ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفر اقبال کی نگرانی میں جاگراں فری میڈیکل کیمپ اور کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ریاست کے نامور ڈاکٹرزسپیشلسٹ کی ٹیموں نے 2870 مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں بذیل شعبہ جات کے ماہرین ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ میڈیکل سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، ڈرمانالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، نیوٹریشن کنسلٹنٹ، ٹی بی لپروسی کنٹرول پروگرام، کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام، میڈیکل آفیسرزنے شہریوں کا طبی معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں بزرگ خواتین وحضرات کے علاوہ بچوں اور نوجوان مریضوں کی کثیر تعداد کا معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر نیوٹریشن پروگرام کے تحت سکریننگ ڈیسک قائم کیاگیا جس میں 80حاملہ دودھ پلانے والی ماوں اور بچوں کی سکریننگ کی گئی۔ جس میں 16Mamکیس جبکہ ایک SAMکیس بھی تشخیص کی گئی ۔ اور Prevention Stunting پروگرام کے 16 بینیفشریز کو FC آٹھ مقام ریفرکردیاگیا۔ عوام الناس کو آگاہی ہیلتھ سیشن بھی دیے گئے۔ علاوہ ازیں ای پی آئی کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے۔ عوام الناس نے بیماریوں سے بچاؤ پر حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے بھی سیشن دیے گئے ۔ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام ہیڈکوارٹرز ہارون الرشید اعوان، ڈی ایس پی سردار ظہیر نے پولیس نفری کے ہمراہ دورہ کیا۔ بہترین انتظامات پر صحت عامہ کو داد دی۔ WFP کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر طاہر بٹ اور یونیسف کے ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ خواجہ لشکر حسین آزاد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ٹیم کیساتھ ملکر میڈیکل کیمپ اور کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام کے ڈیسک پر شہریوں/مریضوں کو طبی سہولیات کے لیے فرائض سرانجام دئے۔ عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد، کمزور حاملہ دودھ پلانے والی ماوں اور بچوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے قائم ڈیسک سمیت جملہ انتظامات کا خیر مقدم کرتے ہوئےچیف سیکرٹری آزاد کشمیر، سیکرٹری اور ڈی جی صحت عامہ سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر کاشکریہ ادا کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں صحت عامہ نے جاگراں کے گھر گھر اور سکولوں کے طلبا کو آگاہی دی تھی جس باعث 2870مریضوں نے طبی معائنہ کرایا اور ادویات حاصل کیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع سے آنے والے ڈاکٹر پینلز سمیت ضلعی انتظامیہ اور جاگراں کے عمائدین/پاور ڈویلپمنٹ عملہ/اساتذہ جنہوں نے کیمپ کے قیام میں معاونت کی کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ جاگراں میں لگایا جانیوالا میڈیکل کیمپ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے دورہ جاگراں کے موقع شہریوں کے مطالبہ پر لگایا گیا تھا۔ شہریوں نے دور افتادہ علاقہ جاگراں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے چیک اپ پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت کیمپ کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام کے تحت نیلم کے پسماندہ بالخصوص جاگراں ویلی کی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں سمیت کمزور بچوں کے لیے سپلیمنٹری فوڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
