بھمبر(بی بی سی)سیکرٹری جنگلات آزاد کشمیر سردار انصر یعقوب خان کا بھمبر کا دورہ ، دفاتر کی حاضری،محکمہ جنگلات کے پروجیکٹس کا معائنہ،فیلڈ میں عملی طور پر صورتحال کاجائزہ لیا، یاد گار شہداء باغسر پر پھول رکھے،سیکرٹری جنگلات نے بھمبر دورے کے دوران کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خصوصی احکامات پر آزاد کشمیرکے جنگلات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،جملہ افسران و اہلکاران جنگل کی اراضی،جنگلات ،درختوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔نئے پودے لگائیں،گرین پاکستان و آزادکشمیرکا مشن مکمل کیاجائے،عوام سے اپیل میں سیکرٹری جنگلات نے کہاکہ نجی و سرکاری رقبہ سے بھی درخت کاٹنے پرپابندی ہے،اس حوالے سے آرڈیننس بھی جاری ہوچکاہے،باشعورشہری ریاستی جنگلات کی حفاظت کو اپناشعار بنائیں۔دورے کےدوران کنزوویٹو شیخ عبدالحمید اورڈی ایف اوراجہ نعمان اکبرنے جملہ محکمانہ امور پربریفنگ دی۔سردارانصریعقوب نے سنگری،کلیاں بنیاں،ریڈییلا بیلاپلانٹیشن،بھمبر نرسری کامعائنہ کیا،جنگلات کے شہداء باغسر کی یادگار پرپھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی اور یادگاری پودا بھی لگایا۔
0