سماہنی(بی بی سی)حسب ہدایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشد محمود جرال سب ڈویژنل مجسٹریٹ سماہنی راجہ عمر طارق نے دربار بابا شادی شہید پر بہتر نظم و نسق کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی،جس میں مینیجر اوقاف قاری نثاراحمد ،پارکنگ ٹھیکدار ماسٹراقبال نے شرکت کی،پارکنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ و تجاویز سننے کے بعد ایس ڈی ایم نے انتظامی امور کے تناظرمیں فیصلہ کیاکہ جو گاڑی/موٹرسائیکل پارکنگ ایریا میں پارک ہو گی صرف اسی سے پارکنگ فیس لی جائے گی بیرون احاطہ میں لگائی گئے بیریرپرکوئی پرچی یا فیس نہ ہو گی ،اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا اور اس عزم کااظہارکیاکہ زائرین کے لئے آسانیاں مہیاکی جائیں گی ۔
0