0

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 کا دورہ کیا۔ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی

جہلم ویلی ( بی بی سی)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 کا دورہ کیا۔ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی اس موقع پر ایس پی ضلع جہلم ویلی سلطان اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خواجہ عمر رشید نے ریسکیو سروسز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی. اس موقع پر ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشقیں پیش کیں۔ ریسکیور ٹیموں نے میڈیکل،فائر اور ڈیزاسٹر ریسکیو کے حوالے سے عملی مشقیں پیش کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122کے گاڑیوں ، آلات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122سٹیشن میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمر جنسی میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ بروقت ریسپانس سے بہت سی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔سیلاب حادثات اور کسی بھی ایمر جنسی میں ریسکیو 1122 کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریسکیو 1122کے سروسسز کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے کہا ریسکیو 1122 کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کسی بھی حادثاتی صورت حال میں جہاں لوگوں کی رسائی نہیں ہوتی وہاں صرف ریسکیو کی ٹیمیں اور عملہ کام کرتا ہے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا میں جہلم ویلی کے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو ان کی کاوشوں پر پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئیندہ بھی اسطرح اپنی زمہ داری نبھانے رہیں گے ریسکیو اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلے عملی مشقیں کی گئی جس میں اونچاٸی سے زمین پر اترنا ہو یا زمین سے بلند عمارت میں داخل ہونا اور ریسکیو اپریشن میں متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہو ان سب کی عملی تربیت اور مشقیں کی گٸی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ،ڈی ایس پی محمد ضیاء ، چیئرمین بلدیہ سجاول خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیہل مغل ،ڈپٹی ڈی ای او عبدالغفور عباسی ،تحصیلدار خواجہ امجد،ڈپئی میئر ممتاز شیخ، نائب تحصیلدار ایاز چغتائی ،ایس ایچ او راجہ یاسر ،لیاقت حمید صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی ،
محمد اسلم مرزا،عدنان فاطمی ،سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ممتاز شیخ ،سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقعہ پر ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے بم ڈسپوزل ،فرسٹ ایڈ،سرچ اینڈ ریسکیو اور فائر فائٹنگ کے حوالے سے عملی مشق ومظاہرہ کیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے کمال مہارت سے عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو ریسکیو کے مختلف طریقوں سے ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ریسکیو 1122 نے جدید آلات،کٹرز اور ریسکیو میتھڈز سےفورس ایبل انٹری کرتے ہوئے پھنسے افراد کو نکالا۔بن پھٹے بم کو ناکارہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا۔اس کے علاوہ فائر فائٹنگ کا عملی مشق و مظاہرہ کیا گیا۔جس میں ریسکیو اہلکاران نے FRV فائر اینڈ ریسکیو وہیکل کے ذریعے آگ بجھانے کا مظاہرہ کیاتمام ضلعی آفیسران ،تاجران،طلبا اور صحافیوں نے شرکت کی۔اور عملی مشق و مظاہرہ دیکھااور ریسکیو اہلکاران کو بہترین مشق و مظاہرہ پر خراج تحسین پیش کیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں