بھمبر(بی بی سی)کھیلوں کے میدان میں جنوبی پنجاب اور کراس کنٹری مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے اپنے دفتر مدعو کیا،حوصلہ افزائی اور شاباش دیتے ہوئے کہاکہ طلباء تعلیمی مقابلوں و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھمبر کانام روشن کررہے ہیں جو نہایت خوش آئندہے۔ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے افسران،طلباء اساتذہ و والدین کو سلام پیش کرتی ہے۔پوری قوت وتوانائی کے ساتھ مثبت سوچ لے کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔اے سی محمدعیص بیگ،ڈی او او شفیق اصغر،ممبر بورڈ آف گورنرزپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ و دیگر بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔
0