0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ

میرپور(بی بی سی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فصیل ممتاز راٹھور کے احکامات پر آزاد کشمیر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے پانچویں روز بھی صفائی و ستھرائی کا کام جاری، میئر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن میرپور کے ملازمین شہر بھر سے گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کو ختم کر رہے ہیں جس سے میرپور شہر کی صفائی و ستھرائی نظر آنے لگی ہے۔میونسپل کارپوریشن میرپور نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے میر پور شہر کو چار زون میں تقسیم کیا ہے اور ہر زون کی نگرانی پر ادا رہ کا ایک ایک آفیسر مامور کیا گیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میر پور مغیث ریاض چوہدری نے ہمراہ انچارج شعبہ صحت و صفا ئی ایس ڈی ا وجواد زمان،فوکل پرسن میونسپل کارپوریشن میر پور راشد علی بزمی شہر کے اندر مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور انچارج آفیسران و ملازمین میونسپل کارپوریشن میرپور کے کام کو سہراہا اور اہلیان شہر سے اپیل کی کہ وہ ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے میونسپل کارپوریشن میر پور کی جانب سے بنائے گے کچرا دانوں میں پھینکیں اور خاص طور پر کاروبار ی حضرات سے خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن میرپور کی ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں اور شام کو جب بھی کاروبار بند کریں اپنا کوڑا کرکٹ کسی بڑے شاپر/توڑے میں بند کر کے اپنی دوکان کے باہر رکھ دیں۔میونسپل کارپوریشن میرپور کا عملہ صبح سویرے اٹھا لیا کرے گااس کے علاوہ اپنے اردگرد خالی پلاٹ ہا میں بھی کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں