0

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ایکسپرٹ کی ٹیم جمعہ کے روز پل کے متاثرہ حصہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔

میرپور(بی بی سی)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت کے مطابق وزیر اعظم کے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر) محمد معرو ف کی قیادت میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی کا دوسری مرتبہ رٹھوعہ ہریام برج کے زیر التواء منصوبہ کی تکمیل کے لیے سائٹ کا تفصیلی معائنہ اور زیر التواء پل کی تکمیل کے کام شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ایکسپرٹ کی ٹیم جمعہ کے روز پل کے متاثرہ حصہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ٹیم میں زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی کے ایکسپرٹ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پرفرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر رحیم الدین فاروقی،ڈائریکٹر پلاننگ کرنل محمد آفتاب،لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر محمد عدیل،زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی کے ایکسپرٹ محمد فیاض زعیم، کمشنر چوہدری شوکت علی،پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریا م برج سردار حبیب مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان اور انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج سردار حبیب مغل نے بتایا کہ پل کے زیر التواء کی سائٹ سے 25دسمبر تک پانی کا لیول کم ہو جائیگا جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ایکسپرٹ ٹیم اور زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی نے موقع پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور وخوص کیا اور تعمیرات کے حوالے سے درپیش مسائل کے ادراک کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا۔
وزیر اعظم آزادکشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر) محمد معروف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے گزشتہ ماہ ڈائریکٹرجنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل عبدالسمیع سے ملاقات میں رٹھوعہ ہریام برج کے نامکمل حصہ کو مکمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی جس پر FWOکی ٹیم نے موقع پر آکر جائزہ لیا اور اس منصوبے کا نامکمل درمیانی حصہ کو سٹیل برج کے بجائے RCCبرج کی صورت میں بنانے پر اتفاق کیا جس سے اس منصوبہ کی مدت تکمیل نہایت ہی کم عرصہ میں ہوگی۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ایکسپرٹ کی ٹیم کا یہ ایک ماہ سے کم عرصہ میں دو سری مرتبہ دورہ ہے جس نے منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق گہری اور خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انشاء اللہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کی سربراہی میں مکمل ہوگا جس سے میرپور اور اسلام گڑھ کی مسافت نہ ہونے کے برابر ہو جائیگی۔رٹھوعہ ہریام برج کی عدم تکمیل سے اہلیان میرپور اور متاثرین منگلا ڈیم پائے جانے والے تحفظات و خدشات دور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں