کوئٹہ(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وسینئر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس بلوچستان کی عوام سے ہماری قیادت کی محبت کی واضح مثال ہے۔میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر شہداء غازیوں کی سرزمین پر غیور لوگوں سے مخاطب ہوں۔یہ وہ دھرتی ہے جس کی شاندار روایات صدیوں پر محیط ہیں۔جن کی دوستی اور دشمنی قبر تک جاتی ہے۔آج شہید بھٹو کا نواسا آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا لخت جگر بلاول بھٹو زرداری یہاں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلزپارٹی کا 56واں یوم تاسیس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج یوم تاسیس بھی ہے اور بلوچستان میں انتخابی مہم کا آغاز بھی ہے اور آپ کی روایات ہیں کہ یہاں سے کوئی خالی نہیں جاتا آج آپ نے امید پاکستان روشن پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کر کے بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔18 ویں ترمیم پاکستان پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے جس سے صوبائی خودمختاری ملی بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی کو لانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے ان سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو سیاسی و معاشی مسائل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اللہ پاک نے فہم و فراست والی قیادت سے نواز رکھا ہے۔
0