0

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال برنالہ میں انسداد پولیو مہم نومبر 2023 جاری ہے

برنالہ(بی بی سی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال برنالہ میں انسداد پولیو مہم نومبر 2023 جاری ہے، دوسرے دن کے اختتام پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر اقبال اور یونین کونسل میڈیکل آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آج کے دن کی کارکردگی تفصیل سے زیر بحث لائی گئی۔ جملہ یو سی انچارجز نے اپنی یونین کونسلز کی کوریج رپورٹ پیش کی اور دن بھر کی کارگزاری بیان کی۔میٹنگ کے اختتام پہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے جملہ انچارجز اور ٹیموں کے کام کو سراہا اور مسنگ بچوں کی اسی دن کی کوریج یقینی بنانے ، ڈور مارکنگ کو بہتر کرنے ، فنگر مارکنگ کی کوالٹی کو بہتر کرنے اور اسی جذبے کے ساتھ کمپین کے باقی دنوں میں بھی کام جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں