0

وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر قومی خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی

کوٹلی (بی بی سی) وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر قومی خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی،معیاری تعلیم کے بغیر ڈگریاں بے معنی ہیں۔ حکومت معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن انفراسٹرکچر کی ڈویلمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وہ منگل کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی کوششو ں میں مصروف ہے، تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں پر میرٹ اور قابلیت پر پڑھے لکھے لوگ تعینات کیے جائیں گے۔،آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ہمارے بچوں کو اچھے مواقع ملیں تو یہ دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام وسائل مہیا کرنا ہوتا ہے باقی زمہ داری اساتذہ، اور بچوں کی ہوتی ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے کام کرنا چائیے تب ہم ترقی کر سکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ بچوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے تاکہ وہ ترقی کر سکیں،یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تمام ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی زمہ داری ہے تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کا مفید شہری بننا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم سب مل کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے،تاکہ ہم معاشرے کا اچھا شہری اور ملک وقوم کے لیے بہتر بن سکے۔وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے نہایت مدبرانہ انداز کالج کے شعبے کو درپیش مسائل اور ادارہ جات اور نظام میں اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں