0

ضلع میرپور اور بھمبر میں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے پولیو مہم نہایت ہی کامیابی سے جاری ہے۔

میرپور(بی بی سی)ضلع میرپور اور بھمبر میں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے پولیو مہم نہایت ہی کامیابی سے جاری ہے۔محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سالوں تک کے بچوں کو پولیوں کے حفاظتی قطرے پلارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور /بھمبر ڈاکٹر فدا حسین راجہ مجموعی طور پر ضلع میرپور اور ضلع بھمبر میں پولیو مہم کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور روزانہ شام کو پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کے انچارج نمائندگان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کر کے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہیں۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ،ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شازیہ خوشحال، سرویلنس آفیسر ڈاکٹر ارم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار وقاص احمد،فوکل پر سن عبدالوحید،نعمان شہزاد اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام یونین کونسل ہا کے انچارج صاحبان کی طرف سے پہلے دن کی کارکر دگی رپوٹ پیش کی گی۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے محکمہ صحت عامہ کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیوکی اس قومی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہیے۔ضلع بھر میں تمام 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں جبکہ بیرون ممالک اور دیگر صوبوں سے آنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔اگر کسی جگہ کوئی فرد اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر ے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹر کٹ ہیلتھ افسر کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے بچے صحت مند اور توانا ہوتے ہیں اور پولیو کے مرض کے خطرات لا حق نہیں ہوتے جبکہ اس کے مقابلہ میں ایسے بچے جن کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے ان پر جب پولیو کا حملہ ہوتا ہے تو پھر وہ ساری عمر معذور ہو جاتے ہیں اور اس وقت والدین کو پچھتانے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتالہذا عوام الناس پولیو مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل اور صحت کو محفوظ بنائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں