مظفرآباد (بی بی سی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر فشریز وائلڈ لائف،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب کا حلقہ انتخاب کوٹلہ کا دورہ، پرتپاک استقبال،فضاء جیوے جیوے شہید بھٹو اور قائد کوٹلہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ حلقہ انتخاب میں دورے کے دوران سردار محمد جاوید ایوب نے سید پور راجپائیاں مرمتی و توسیعی لنک روڈ گہل پائیں تاگوریاں مین روڈ 1 کلو میٹر،مرمتی و توسیعی دوکانی تا کلتھیاں لنک روڈ 1 کلو میٹر، لنک روڈ ریالی راجپائیاں، اور یونین کونسل تلگراں کے ترقیاتی منصوبہ جات، تعمیر واٹر سپلائی سکیم، واٹر ٹینک سمبلاں، تعمیر نالا گھمٹ، تعمیر و توسیعی گھنیاں روڈ 1 کلو میٹر و واٹر سپلائی سیکم، تعمیر سنبھلاں گھمبٹ واٹر سپلائی سکیم سمیت دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اورمختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول راجپائیاں کرکٹ گراؤنڈ کے لیے 35 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ حلقہ انتخاب میں دورہ کے دوران سردار محمد جاوید ایوب کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران وزیر فشریز وائلڈ لائف،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی دادرسی کے احکامات صادرکیے۔ وزیر فشریز وائلڈ لائف،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب نے حلقہ انتخاب کوٹلہ میں یونین کونسل راجپائیاں میں گرلز و بوائز سکولوں کے دورے بھی کیے۔دورے کے دوران عوام کی جانب سے جگہ جگہ وزیر فشریز وائلڈ لائف کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر فشریز و وائلڈ لائف،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں اتحادی حکومت عوامی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ تعلیم کو ہر ممکن فروغ دیا جائے گا۔ حلقہ انتخاب کے تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے، ہرممکن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بائیومٹرک سسٹم انسٹال کردیا گیا ہے، اساتذہ کرام حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ یہ اتحادی حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے لیے موثر پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ سکولوں میں سٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔ تعلیم کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی حقیقی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کا منشور عوام ہیں، شہید بھٹو کے فلسفہ کو لے کر آگے چلیں گے، عوام ہی ہماری سیاست کا محور و مسکن ہے اور عوام کی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔ حلقہ انتخاب میں دورے کے دوران وزیر فشریز و وائلڈ لائف، مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حالیہ فوت شدگان کے لیے گھر وں میں جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اس کے ساتھ ساتھ بیماروں کی عیادت بھی کی۔
٭٭٭٭
