0

اللّٰہ والوں کی صُحبت تحریر : ریحان انصاری

عُنوان : اللّٰہ والوں کی صُحبت
تحریر : ریحان انصاری
آج اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میں اور آپ یہ الفاظ دیکھتے ہونگے لوگ دھوکا دیتے ہیں لوگ مُخلص نہیں ہوتے اعتبار توڑتے ہیں بھروسے کا قتل عام کرتے ہیں تو میرا وجود جھنجھوڑ کر مُجھ سے بار بار ایک سوال کرتا ہے کہ مسلمان دھوکا کیسے دے سکتے ہیں کس طرح کسی کے آنکھوؤں میں آنسوؤں کا باعث بن سکتے ہیں بہت سوچنے کے بعد میں کچھ اس نتیجے میں پُہنچا کہ…!!!
جس طرح تصویر کے دو رُخ ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح ایک مُسلمان کے بھی دو رُخ ہوتے ہیں ایک اللّٰہ والے دوسرے شیطان والے..
کیونکہ دھوکا فریب یہ شیطان کا سب سے پسندیدہ ہتھیار ہے اللّٰہ والوں کا نہیں کیونکہ اللّٰہ والے تو جھوٹ نفاق اور دھوکے سے پاک ہیں کیونکہ وہ اللّٰہ جی سے مُحبت کرنے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ میرے محبوب کو کیا پسند ہے اور کیا نہیں کیونکہ اللّٰہ جی کو تمام اعمالوں میں سے سب سے بہترین اعمال ایک مسلمان کا جو پسند ہے وہ حُسن اخلاق ہے جس دین کی بنیاد ہی حُسن اخلاق اور مُحبت پھیلانا ہو جو دین ایک مسلمان کا دوسرے مُسلمان کو مُسکرا کر دیکھنے پر بھی ڈھیروں ثواب آتا فرمائے تو اُس دین کے ماننے والے دھوکے باز فریبی بددیانتی کرنے والے اعتبار توڑنے والے بھلا کیسے ہوسکتے ہیں..??
انتخاب آپکا درست نہیں مسلمان بُرے نہیں اللّٰہ والوں کا انتخاب کرے جنکے دل میں خُدا کی مُحبت بستی ہے شیطانوں سے دھوکا کھاکر ہر مسلمان کو بُرا کہنے سے بہتر ہے آپ اپنا خود کا انتخاب درست کرے ورنہ یوں رونا گانا بند کرے کے لوگ بُرے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں