اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا 56واں یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر اس سلسلہ میں تقریبات سمینار کا انعقاد کیا جائے جس میں نوجوان نسل کو فلسفہ بھٹو سے روشناس کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی آزاد کشمیر کو پارلیمانی نظام بانی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے دیا مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا 1973کا متفقہ آئین دیا امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا 90 ہزار قیدی رہا کروائے شہید بابا زوالفقار علی بھٹو سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید تک مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کے سامنے دو ٹوک موقف اختیار کیا اور بعد ازاں سابق صدر پاکستان کو چیرمین آصف علی زرداری سے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے لیکر سیاسی و معاشی استحکام اور مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک بحرانوں سے نکالا انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا جائے اور فلسفہ بھٹو سے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے روٹی کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ اسلام ہمارا دین سوشلزم ہماری معشیت ہے
0