0

سردار عبدالقیوم نیازی، وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر واقع چوکیاں بلوچ تشریف لائے ۔

بلوچ سدھنوتی ۔(بی بی سی)سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر واقع چوکیاں بلوچ تشریف لائے ۔ سابق وزیر اعظم نے سردار فہیم اختر ربانی کے جواں سال بھائی کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی ۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ مبشر اعجاز نے بھی سردار فہیم اختر ربانی کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر آ کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں