0

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کے وفد کی جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اسلام آباد(بی بی سی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کے وفد کی جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفد میں ممبران کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ ،راجہ شجاع خورشید راٹھور،یونس میر، سردار عدنان سیاب خالد خان شامل تھے۔ملاقات کے دوران کشمیر کونسل کی آئینی حیثیت ،ملازمین کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے ممبران کشمیر کونسل کو آئینی معاملات اور ملازمین کے مسائل حل کروانے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کونسل کے تمام مسائل اور معاملات پر غور کیا جائے گا اور تمام ذمہ داران سے تجاویز لیں گے۔ممبران کشمیر کونسل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں