عُنوان : کامیاب اَزدواجی زندگی
تحریر : ریحان انصاری
اللّٰہ پاک نے اس جہاں میں لاکھوں کروڑوں اربوں جانداروں کو پیدا کیا جو ہر ایک اپنی مثال آپ رکھتا ہے اور اللّٰہ پاک نے ہر ہر جانداروں کے جوڑے بھی بنائے تاکہ وہ آپسی سُکون اور نَسل کی افزائش کا ایک دوسرے کے ساتھ زریعہ بَن سکیں..
انہی جانداروں میں اللّٰہ پاک نے سب سے افضل و اعلٰی جو چیز تخلیق کی وہ نسل انسانی ہیں جسکو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا جو تمام ہی مخلوقات میں سب سے اعلٰی ترین درجہ ہیں اور انسان کے بھی آپس میں جوڑے بنائے آدم کے پسّلی کی ہڈی سے ماں حوّا کو بنایا تاکہ وہ سکون بھی حاصل کرسکے اور نسل انسانی کو بڑھا بھی سکیں پر اللّٰہ عزوجل نے تمام جاندواروں میں صرف انسان کو عقل سلیم سے نوازا.
میاں اور بیوی کی محبت یاد رکھے زندگی گُزارنے کے لیئے میاں بیوی کے درمیان سب سے زیادہ اہم چیز جو معنٰی رکھتا ہے وہ ہے ایک دوسرے کا احساس احترام و مُحبت کیونکہ محبت کی بغیر کوئ بھی رشتہ صرف ضرورت تو ہوسکتا ہے پر ایک کامیاب رشتہ نہیں ہوسکتا.
اور میاں بیوی کے درمیان ہر ایک انگ انگ میں مُحبت اور احساس کا ہونا لازم ہے اگر احترام اور عزت شوہر کا بیوی کے لیئے بیوی کا شوہر کے لیئے نا ہوں تو جان لے یہ رشتہ ایک بوجھ بَن کرکے رہ جائے گا.بیوی مانند ایک تیڑھی پسّلی کی ہے جو صرف محبت کی چاہ رکھتی ہے سختی اسکی مزاج کا قائل نہیں آج جس دور میں ہم ہیں ہم مرد سمجھتے ہیں کہ عورت کو روب میں رکھا جائے ڈانٹ کر ہر کام کروایا جائے تو جان لے ایک عورت ذات صرف محبت ملنے پر آپکو سر کا تاج بناسکتی ہے نا وہ آپکا نفرت بھرا انداز دیکھ کر سَر سے اُتار بھی سکتی ہے کیونکہ عورت نام ہے محبت کا نا کہ اسکو پاؤں کی جوتی سمجھنے کا.آج ہر کوئی رونا روتا ہے ہماری شادی شُدہ زندگی میں سکون نہیں یہ نہیں وہ نہیں تو کیسے ہو کیا کبھی اپنی زوجہ کو محبت بھرے لہجے میں مُخاطب کیا کُچھ پَل اسکے سِہرانے بیٹھ کر محبت بھری باتیں کی نہیں کی نا صرف ضرورت پڑی تو بیوی کے پاس گئے ضروت پوری بھول گئے تو سکون کہا سے ہوں.بیوی کے ساتھ بیٹھو حالات پر مشورہ لو عورت کامیاب مشورہ نا دی تمہارے دُکھوں کو اپنا دُکھ نا بنالی ہر مشکل میں تُمہارے ساتھ نا کھڑی ہو تو میرا گریبان اور آپکا ہاتھ.اپنی بیوی کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں کو بانٹوں ہر پَل کو محبت کا پَل بنادو ہر احساس کرو اُسکا غریبی میں بھی اپنی محبت کی امیری سے اُسکے ہر پَل کو قیمتی بنادو صرف اُسکا تُمہیں دیکھ کر مُسکرانا تُمہارے ہر دُکھ کو مٹادیگا.
بیوی تُمہاری شہزادی ہے شہزادیوں والی عزتیں دو وہ تُمہیں اپنے پیار کے محل کا شہزادہ نا بنادی تو کہنا۔
0