لاہور(بی بی سی)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ شاہد حسین کا لاہور پریس کلب کا دورہ۔ لاہور پریس کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے انہیں پریس کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا اور کام کے طریقہ کار اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدا لبا سط خان بھی ڈی جی اطلاعات آزاد کشمیر کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ شاہد حسین نے کہا کہ لاہور پریس کلب ملک کا بڑا اور تاریخی صحافتی ادارہ ہے، اس ادارے کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ آزادکشمیرمیں سیاحت کے پوٹینشل کو میڈیا سے مزید اجاگر کیا جائے تاکہ لوگوں کو آزاد خطہ کے بارے میں مزید آگاہی اور ریاست کی آمدن بڑھے۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ صحافت کی تعلیم اور عملی صحافت کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور پریس کلب کے عہدیداران سیکرٹری پریس کلب عبدالمجیدساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبرز گورننگ باڈی محمد نوازسنگرہ ، رضا محمد، نفیس احمد قادری سینئر صحافی رانا خالد قمر، سابق ممبر گورننگ باڈی محسن نسیم ، سید فرزند علی سمیت دیگر ممبران موجود تھے.
*****
0