مظفرآباد(بی بی سی)ڈپٹی کمشنرمظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ نے تمام سرکاری اداراہ جات جن میں تعمیرات عامہ‘ میونسپل کارپوریشن‘ضلع کونسل و دیگر محکمہ جاتی ٹیم پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد محمد یاسین بیگ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرطارق شفیع‘ SDO تعمیرات عامہ شاہرات حسیب انور عباسی‘ SDO تعمیرات عامہ مینٹیننس شفیق قریشی‘ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد جمیل احمد افغانی‘سیکرٹری میونسپل کارپوریشن سید شکیل گیلانی و دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے تمام بلاکس سے متصل پودا جات کی شاخ تراشی‘ باغیچے اور راہداریوں کی صفائی ستھرائی شروع کروا دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ا ”صفائی نصف ایمان ہے“ ہمارے دین اسلام میں اسلام کا نقطہ ماسکہ ہے۔گھر کی صفائی ہو، بدن یا ماحول معاشرے کی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جملہ اداروں کے اشتراک اور Cordinationسے صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔یہ مظفرآباد میں صفائی مہم کا آغازہے۔جس کا دائرہ کار پو رے شہر کے اندر بڑھایا جائے گا۔ صاف ستھرا صحت مند مظفرآباد عزم لے کر نکلے ہیں اور عوام الناس بھی اس میں حصہ ڈالے تاکہ ہم سب مل کر اپنے شہر مظفرآباد کو خوبصورت بنا سکیں۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں عوام الناس کی سہولت کیلئے پارکنگ کا مربوط نظام بنائیں گے۔ سائلین کو دفاتر کے اندر اور باہر بہترین ماحول مہیا کریں۔
٭٭٭٭
0