میرپور (بی بی سی)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر آزادکشمیر کو پولیو فری ریاست برقرار رکھنا ہمارا مشن ہے۔جملہ سرکاری مشینری اس سلسلہ میں لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ نے ویڈیو لنک پر منعقدہ اجلاس کے ذریعہ کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی، ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز کو احکامات دیے کہ وہ ڈویژن و اضلاع کے اندر محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم 27نومبر تا یکم دسمبر کو کامیاب بنانے میں اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔مہم کے دوران میڈیا،وکلاء،علماء کرام،اساتذہ،بلدیاتی نمائندگان و دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں تاکہ پولیو فری ریاست کا مشن مکمل ہو۔کمشنر میرپور ڈویژن نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو یقین دہانی کروائی کہ حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائیگا۔تینوں اضلاع کے ڈی ایچ او ز کے ساتھ مربوط پالیسی بنا کر فرائض سرانجام دیے جائیں گے۔پولیس اور دیگر ادارے الرٹ رہیں گے۔
0