0

ادارہ ترقیات میر پور کے معاملات کی چھان بین کیلئے قائم شدہ انکوائری کمیٹی کااجلاس MDA آفس کمپلیکس میر پور میں منعقد ہوا۔

میرپور (بی بی سی) ادارہ ترقیات میر پور کے معاملات کی چھان بین کیلئے قائم شدہ انکوائری کمیٹی کااجلاس MDA آفس کمپلیکس میر پور میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری قانون نے اجلاس کی صدارت فرمائی اور کمیٹی کے تمام ارکان اجلاس میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ ڈائر یکٹر لینڈ پلاننگ (پی اینڈ ڈی)مشتاق پیرزادہ نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انکوائری کمیٹی کی اب تک کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بحث ہوئی اور متعلقین کو اس حوالہ سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔خاص طور پرگرین امر یا مفاد عامہ کی جگہوں وغیرہ پر الاٹ شدہ پلاٹس ہا اور تعمیرات کی نشاندہی کیلئے SUPARCO سے TORSکے مطابق خدمات لینے کے معاملات بھی طے پائے۔آخر میں کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ معز ز سپریم کورٹ کے فیصلہ جات اور حکومتی حکم کی روشنی میں تفویض کردہ کام کو اس کی روح کے مطابق اندرمعیادتکمیل کرنے کی بھر پورسعی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں