0

آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری محمد اخلا ق نے آئی ٹی سنٹر میرپور کا دورہ کیا

میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری محمد اخلا ق نے آئی ٹی سنٹر میرپور کا دورہ کیا انھوں نے لینڈ کمپیوٹر ائزیشن کے ریکارڈ کی پٹرتال کی کمشنرمیرپورڈویژن نے دیگر افسران کے ہمراہ بریفنگ دی،سائلین کے مسائل سنے اورعملہ کو ہدایات دیں کہ محکمہ مال سائلین کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔آئی ٹی سنٹر کے فعال ہونے سے انتقالات،نقولات،بیعہ نامہ،فردودیگر ریکارڈ اراضی کے حصول میں سائلین کو آسانی ہو گی وزیرمال نے کہاکہ وزیراعظم حکومت آزادکشمیر کی ہدایات پرعوام کو ریلیف دینے میں کردار ادا کریں۔آئی ٹی سنٹرسے جہاں عام سائلین کو آسانی ہو گی وہیں محکمہ مال کے عملہ کو بھی جدید نظام سے سہولت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں