0

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے نرسنگ ہوسٹل کہوٹہ، چھانچل جبڑ روڈ,کیانی محلہ روڈ، کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

حویلی (بی بی سی)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے نرسنگ ہوسٹل کہوٹہ، چھانچل جبڑ روڈ,کیانی محلہ روڈ، کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کے جذبے سے سیاست میں آیا تھا علاقائی اور قبیلوں کی سیاست پر یعقیں نہیں رکھتا رکھتا،ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بنیادی صحت تعلیم کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے حویلی کے دور افتادہ علاقوں کے لیے صحت کی سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کے وہ برفباری سے پہلے آٹے ادویات اور دیگر اشیاء ضرورت کی قلت کو فلفور پورا کریں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے،انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنائیں گے عوام کی فلاح و بہبود کے مزید نئے منصوبے کے کر آؤں گا دو سال میں ڈیڑھ ارب سے زائد کے منصوبے حویلی کہوٹہ میں لے کر آیا ہوں،حویلی ایک خوبصورت ضلع ہے یہاں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جس کے مزید فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں نیلفری ٹورازم فیسٹول سے ساری دینا میں ایک مثبت مسیج گیا کہ ڈسٹرکٹ حویلی میں بہترین سیاحتی مقامات ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر زمہ دار شحص اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے بات شکل یا شخصیت کی نہیں بات کردار کی ہوتی ہے یہ دنیا ایک سٹیج ہے جہاں ہر شحص اپنا کردار پرفارم کر رہا ہے جو اچھا کرے گا لوگ اس کے جانے کے بعد بھی برسوں یاد رکھتے ہیں بطور سیاسی کارکن وزیر حکومت میں اپنے مرحوم والد کے مشن کو جاری رکھوں گا اور ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں