رداامانت علی
فیصل آباد 
فیصل آباد (بی بی سی)ساتویں نیشنل چک بال چیمپیئن شپ وویمن 2023 کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہونے والی
ساتویں نیشنل چک بال چیمپیئن شپ وویمن 2023
پاکستان بھر سے سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتسان پاکستان پولیس، پنجاب کلر، پنجاب وائیٹ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمز نے تین
روزہ کھیلی جانے والی نیشنل چک بال میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فائنل میچ کے
موقع پر محترمہ سلوت سعید،کمشنر فیصل آباد ڈویژن، چوہدری آصف علی ، ڈائریکٹر جزل ایف ڈی اے ،محمد طارق نذیر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نسیم اختر ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر توصیف ، انسپکٹر گلناز اور سب انسپکٹر فرح نے شرکت کی۔
تمام ٹیموں کے مقابلے ہوئے اور محکمہ پاکستان پولیس کی چُک بال وویمن ٹیم نے تمام ٹیموں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ۔
پاکستان پولیس کے مد مقابل پنجاب کلر ٹیم تھی ۔ پاکستان پولیس اور پنجاب کلر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیلا۔ کھیل میں ہار جیت مقدر کا حصہ ہے کسی ایک کی جیت تو دوسرے کی ہار ہوتی ہے ۔
پنجاب کلر نے 51 اور
پاکستان پولیس نے 53
سکور بنائے ۔ پاکستان پولیس نے پنجاب کلر کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی
0