سماہنی(بی بی سی)صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عمر طارق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفدمیں راجہ محمد علی سونا، ایم زبیر کشمیری، محبوب چوہدری، شجاعت اقبال و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پولیس اسٹیشن چوکی راجہ عامر فاروق بھی وہاں موجود تھے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عمر طارق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سماہنی میں میڈیا نمائندگان مسائل کی نشاندہی کریں ان کو ہنگامی بنیاد پر حل کریں گے،ڈپٹی کمشنرکے احکامات پر سماہنی میں فوڈ اتھارٹی، امن و امان اور دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جلد ہنگامی بنیادوں پر مختلف ہول سیل شاپس پر ناقص کوالٹی کے مضر صحت پاپڑوں و دیگر اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
