0

وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی کو حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد کا سلسلہ جاری۔

اسلام آباد(بی بی سی)وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی کو حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز آزادکشمیر کےموسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیرتعمیرات عامہ اظہر صادق، وزیر خوراک اکبر ابراہیم، وزیرصحت عنصر ابدالی،مشیر حکومت احمد صغیر، چیرمین جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت راجہ نجابت سمیت ممبران اسمبلی، سیاسی وسماجی رہنماؤں، خواتین اور یوتھ نمائندگان نے کشمیر ہاوس اسلام آباد جا کر وزیرحکومت کو مبارکباد دے اور وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے انہیں کابینہ میں شامل کیے جانے کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے میں وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے آزادکشمیر کی خواتین کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا۔ میں اس موقع پر آزادکشمیر بھر کے عوام کی بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور جن کی وجہ سے میں آج یہاں تک پہنچی ہوں۔ وزیرحکومت نے کہا کہ میرے کابینہ میں شامل ہونے سے آزادکشمیر بھر کی خواتین کو اطمینان ہوا ہے اور میں خواتین کو یقین دلاتی ہوں کہ میں باتخصیص انکے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کروں کی اور انکی فلاح وبہبود کے منصوبے لے کر آوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کا یہ منصب اللہ تعالٰی کی عطا ہے میں اسے عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کروں گی۔
*******

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں