0

تحصیل ہسپتال برنالہ کو اگلے چند ہفتوں میں مریضوں کی سہولت کے پیش نظر تمام شعبوں کے لحاظ سے مکمل کریں

برنالہ(بی بی سی)سینئر وزیر حکومت آزاد کشمیر کرنل وقار احمد نور نے کہاہے کہ تحصیل ہسپتال برنالہ کو اگلے چند ہفتوں میں مریضوں کی سہولت کے پیش نظر تمام شعبوں کے لحاظ سے مکمل کریں گے،آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے،تزئین و آرائش کا کام بھی جلد مکمل ہو گا۔ہسپتال کاعملہ،جملہ ڈاکٹرز و دیگرپیرا میڈیکل سٹاف فرائض منصبی کو احسن انداز میں سرانجام دے فرائض میں غفلت پر موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےواضح احکامات دیئے ہیں کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کریں۔حاضری ڈسپلن ضروری ہے،ادویات طبی سہولیات حکومت دے گی،ایل او سی کے قریبی ہیلتھ یونٹس پر عملہ،ادویات فراہمی بھی جاری ہے،عوام کی صحت کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں وزیرصحت نثارانصرابدالی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں