بھمبر(بی بی ڈی)آئی آرڈی حکام نے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمودجرال سے ملاقات میں بتایا کہ ضلع بھمبر میں 5سے 14سال کے سرکاری سکولز پرائیوٹ سکولز، مدارس کے طلباء اور ضلع بھرمیں ایک لاکھ بچوں کوپیٹ کے امراض،کیڑوں کے خاتمے کے سلسلہ میں 15 جنوری 2024 سے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ مصدقہ ادویات دی جائیں گی،پاکستان کے 45 اضلاع میں ایک کروڑ سے زائدبچہ پیٹ کے کیڑوں کے امراض میں ہے میرپور بھمبر کوٹلی اور پلندری میں شرح 20 فی صد ہے جو الارمنگ ہے،ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال نے کہاکہ گذشتہ روز اجلاس میں فیصلے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کو فرائض سونپ دیئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی
0