0

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے گھر آمد

بلوچ سدھنوتی (بی بی سی)سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے گھر آمد سپیکر اسمبلی نے وزیر سیاحت کے چھوٹے بھائی سردار کلیم اختر ربانی کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔سپیکر اسمبلی نے وزیر سیاحت سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللّٰہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر وزراء حکومت سید بازل نقوی ، ضیاء القمر ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد،عامر خورشید ، راجہ اعجاز ، سردار نسیم سمیت دیگر لوگوں نے بھی وزیر سیاحت کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں