میرپور (بی بی سی)چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگانے وفد کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر امیر احمد شیخ سے مظفرآباد میں ملاقات کی ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی،چیئرمین نیلم ویلی،ممبر ضلع کونسل چوہدری بنارس اعظم اورممبر ضلع کونسل راجہ ماجد شامل تھے۔چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر امیر احمد شیخ کی طرف سے آزاد کشمیر بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد،جرائم اور بالخصوص منشیات کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر میں پولیس کے نظام کی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے گے ہیں اس سے لوگوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر بھر میں پولیس سسٹم میں مذید اصلاحات کے نفاذ کے لیے آئندہ کی حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیس کے دوستانہ اور ذمہ دارانہ رویہ کے باعث لوگ اپنی شکایات درست سمت میں اندراج کروا سکتے ہیں انہوں آئی جی آزاد کشمیر کو پولیس میں انقلابی اقدامات اٹھانے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی پولیس پاکستان کے صوبوں کی نسبت مثالی پولیس کا کردار ادا کرئے گی جس پر آزاد کشمیر کے تمام شہری اور بالخصوص بلدیاتی نمائندے ان کے شکر گزار ہیں چونکہ بلدیاتی نمائندگان کے مقامی مسائل میں زیادہ تر مسائل تھانے کچہری کے ہوتے ہیں اس حوالے سے کھلی کچہریوں میں لوگ کھل کر اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں جبکہ کھلی کچہریوں میں کی گئی شکایات کا بھی بدستورازالہ ہو رہا ہے۔
