میرپور (بی بی سی)افسر مال سید کلیم عباس شاہ نے پولیس کے ہمراہ پرانی چونگی اور ایف ون میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کی۔انہوں نے دودھ دہی،گوشت،سبزی فروٹ اور کریانہ کی دکانوں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں کی چیکنگ کی۔دوران چیکنگ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ اشیاء مقرر کردہ نرخوں پر نہ بیچنے والوں اور ملاوٹ کرنے والوں کو جرمانے کیے اور ہدایات دیں کہ انتظامیہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فروخت اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروٹ کے نرخ نامے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ دیگر اشیاء کے ریٹ بھی مقرر شدہ ہیں اس لئے جملہ دکاندار ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں کے باہر نمایاں جگہ آویزاں کریں اور گاہک کے طلب کرنے پر انہیں دکھانے کے پابند ہیں اگر کسی دکاندار نے ریٹ لسٹیں چھپا کر اشیاء فروخت کیں تو اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر جرمانے اور دیگر سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
