0

ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی۔

حویلی کہوٹہ (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ایس پی حویلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر ممتازہ آباد اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان سے ان کے محکموں کے مطلق مسائل کے حولے سے پوچھا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو تعینات ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کا کہنا تھا کہ اقتدار رب کی دیں ہے تمام ضلعی افسران عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں آفیسران کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دے ہر محمکہ کی اپنی عزت اور وقار ہے جس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ہم بطور ٹیم ورک کا کریں گے سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ دور افتادہ سٹیشن ہے یہاں سے سفر کر کے مظفرآباد جانا عام لوگوں کے لیے مشکل ہے ضلعی آفیسران عام لوگوں کے مسائل کو لوکل سطح پر حل کریں تاکہ انہوں مظفرآباد کے چکر نہ کاٹنے پڑے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران کی عزت و تکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا مختلف محکمہ جات کے افسران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں۔ تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا عوام کے لئیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں