مظفرآباد ( بی بی سی)مظفرآباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو حادثات،پٹہکہ کے علاقوں سید بن اور کونکاں میں دو حادثات ہوئے ، ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے طاہر ممتاز خان کے مطابق بدھ کی شام پٹہکہ سید بن بکریالی کے مقام پر ہائی ایس حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 3 افراد موقع پر جبکہ ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہیں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 9 زخمیوں کو فوری طورپر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والی ہائی ایس میں 14 افراد سوار تھے ۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق جمعرات کے روز پٹہکہ میں کونکاں کے مقام پوٹھوار جیپ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد سوار تھے، جیپ کونکاں سے پٹہکہ آ رہی تھی، حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیوٹیم حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں جائے حادثہ روانہ ہوگئی اورزخمیوں کو فسٹ ایڈ کرنے کے بعد ریسکیو فورس 1122 مقامی ریسکیور نے تحصیل ہیڈکوارٹر پٹکہ منتقل کردیا گیا ہے ۔
0