ایبٹ آباد(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وسینئر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ تھر سے ابیٹ آباد تک عوام کے اس سمندر نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو ہی آئندہ کے وزیراعظم ہیں۔مخالفین کا خوف شکست اس سے واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بن رہے ہیں۔صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد لیول پلیئنگ فیلڈ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نواسا آصف علی زرداری اور بی بی شہید کا بیٹا اس ملک کا وزیراعظم عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔20 لاکھ کشمیری مقیم پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔کامیاب چیرمین کامیاب وزیر خارجہ اور اب کامیاب وزیراعظم بھی بلاول بھٹو زرداری ہو گا۔پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں زوالفقار شہید کی طرح 73 کی تاریخ رقم کرے گی جب قومی اسمبلی کی 146 میں سے 108 نشستیں حاصل کی تھیں۔8 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے جس کے پاس حقیقی سیاسی قیادت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا کر مخالفین نے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے
0