0

سکول کھلنے اور چھٹی ہونے کے اوقات کار کے دوران ٹریفک جام نہ ہونے دی جائے

میرپور (بی بی سی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود نے ایف ٹو روڈ پر پرائیویٹ سکولز کے جملہ نمائندگان کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سکول کھلنے اور چھٹی ہونے کے اوقات کار کے دوران ٹریفک جام نہ ہونے دی جائے اس حوالے سے جملہ پرائیویٹ سکولز کے چھٹی کے اوقات کار ایک وقت نہیں ہوں گے جن سکولوں میں زیادہ تعداد ہے وہاں بھی مختلف سیکشنزکے الگ الگ اوقات کار میں چھٹی دی جائے چونکہ ایک ہی وقت میں چھٹی ہونے کے اوقات کار میں ایف ٹو روڈ پر ٹریفک کا رش ہوجاتا ہے جس کے باعث بعض جگہوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے اس ساری صورتحال کے تدارک کے لیے جہاں انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اقدامات اٹھار ہی ہے وہاں پر ائیویٹ سکولز کی طرف سے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے حوالے سے اپنے ایک ملازم کو ڈیوٹی پر مامور رکھیں۔جس پر جملہ پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان نے اتفاق کیا اور انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کے وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں