0

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آیندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین بڑا اتحاد بنانے کے لیے در بدر ہیں

اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آیندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین بڑا اتحاد بنانے کے لیے در بدر ہیں لیکن اس کے باوجود شکست ان کا مقدر ہے فتح پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8فروری کو پھر کچھ لوگوں کو بیرون ملک واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ آج ایبٹ آباد کا جلسہ بھی مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے لیکن موجودہ حالات میں یہ نظر نہیں آ رہا اگر لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملی تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا اور اگر سیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی استحکام بھی نہیں آ سکتا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے اور سیاسی و معاشی استحکام پاکستان پیپلز پارٹی ہی لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نئے نئے تجربات کا محتمل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس مشکل وقت میں باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہےاور بلاول بھٹو زرداری ہی اس وقت عوام کی امید ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور عوام نے مخالفین کو وہاں تک جانے پر مجبور کر دیا ہے مخالفین پریشانی کے آخر درجہ پر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں