اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ تھر پارکر کے جلسہ میں عوامی سمندر نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کا اعلان کر دیا ہے اور تھر کی طرح پاکستان بھر میں بلاول بھٹو زرداری پر عوامی اعتماد اور جوش جذبہ نظر آ رہا ہے بلاول بھٹو زرداری قوم کے لیے امید کی کرن بن کر ابھر رہےہیں 8 فروری کا سورج بھٹو کے نواسے سابق صدر آصف علی زرداری اور بی بی شہید کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے جلسہ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کیا جانے والا منفی پروپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملی تو سیاسی و معاشی استحکام ایک خواب بن کر رہ جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے جلسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کی سند ہے انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بحرانوں سے نکلنے کے لیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جیسی باصلاحیت اور معاملہ فہم قیادت کی ضرورت ہے
