مظفرآباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ہے کہ امت مسلمہ کو غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے روائتی مذمتی قراردادوں کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے وگرنہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والی صیہونی طاقتوں کی نظریں مشرق وسطی اور اس کے تیل کے ذخائر پر ہے آج اسرائیل کو نہ روکا گیا تو کل یہ نقشہ بدل بھی سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غزہ کے بعد لبنان کا نمبر آئے گا اور پھر امریکہ مغرب اور اسرائیل کے اتحاد کو کوئی نہیں روک پائے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی آشیرباد کے بغیر اسرائیل کی کوئی اوقات نہیں جس طرح فلسطینیوں کی آج نسل کشی کی جارہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسرائیل جیسے خونی درندے کو روکنے کے لیے امت مسلمہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے عملی اقدامات کا اعلان کرے بعد ازاں چوہدری مشتاق ایڈوکیٹ کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری مشتاق نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ان کی انصاف کی سربلندی اور سماجی خدمات کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب سے وزیر فیشریز و وائڈ لائف سردار جاوید ایوب سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ اعظم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور چوہدری مشتاق ایڈوکیٹ کی سیاسی سماجی اور قانون کی بالادستی کے لیے کی گی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
