سدھنوتی(بی بی سی) کمشنر پونچھ ڈویژن سہیل اعظم کی تحریک پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی سٹاف اور محکمہ شاہرات راولپنڈی کے آفیسران کے ھمراہ سون آزاد پتن روڈ کا معائنہ، سڑک کی موجودہ حالت اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ۔ اس موقع پر ڈی آئ جی پونچھ شہر یار سکندر، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان، اے ڈی سی راولپنڈی میڈم نازیہ سدھن، مہتمم شاھرات راولپنڈی ، اے سی پلندری، سردار پرویز احمد،ایس ڈی۔ او شاھرات پلندری اویس احمد۔،اے سی کہوٹہ بھی موجود تھے۔ کمشنر پونچھ ڈویژن سہیل اعظم نے موجودہ آزاد پتن سون روڈ کی بہتری اور کہوٹہ روڈ پر سیکورٹی اقدامات کے لیے کمشنر راولپنڈی کی توجہ دلائ۔ کمشنر راولپنڈی نے فوری طور پر موجودہ روڈ کی تعمیر مکمل کرنے اور ایمرجنسی کے لیے تین مشینیں ھمہ وقت روڈ پر موجود رھنے اور مطلوبہ فنڈز فراھم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان نے پل کے نزدیک منصوبے اور کمیونٹی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ جبکہ کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر سلائڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی سفری مشکلات اور عوامی جزبات بارے کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر آزاد پتن کہوٹہ روڈ کے متبادل کے طور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سول سوسائٹی کی نمائیندگی کرتے ھوے تنویر احمد قریشی ایڈووکیٹ نے موجودہ روڈ اور بڑوھی سون روڈ کے درمیان سے نئی روڈ بنانے کی تجویز دی اور آزاد پتن پل پر رھائشی کوارٹر اور گارد روم کی تعمیر کے متعلق ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے کی توجہ دلائ اور کہوٹہ روڈ پر ڈکیتیوں کی بھی نشاندھی کی جس پر پولیس گشت میں اضافے اور چیک پوسٹیں قائم کرنے کے لیے فوری عملدرآمد کی بھی یقین دھانی کروائی گئی
