0

سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ انٹر ریجن ٹورنامنٹ 2023 ہینڈ بال اور چک بال منعقد کیا گیا جس میں دو ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔

فیصل آباد (بی بی سی/رپورٹ ردا امانت علی)سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ انٹر ریجن ٹورنامنٹ 2023 ہینڈ بال اور چک بال منعقد کیا گیا جس میں دو ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔فیصل آباد میں منعقد ہونے والے میچ کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے نہایت اہم ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے وویمن اپنے کھیل کو اچھے سے نکھار سکتی ہیں اور ایسے میچ ہونے چاہئے ۔ میچ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نسیم اختر، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فیصل آباد توصیف خان اور انسپکٹر گلناز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ارشد گل کا کہنا تھا کہ ایسے میچ کھلاڑیوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نسیم اختر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہو۔ 4 نومبر 2023 ہفتے کے دن دونوں ٹیمز کے کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں ۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔ کھیل کے میدان میں کسی ایک کی ہار تو کسی دوسرے کی جیت ہوتی ہے ۔ دونوں ٹیمز نے اپنا کھیل اچھے سے کھیلا اور انٹر ڈسٹرکٹ انٹر ریجن ہینڈ بال اور چک بال میں کیپٹن تصدق جمیل نے اپنی ٹیم صباء، رداامانت علی، سدرہ، عمرانہ ، مبین ، اللہ معافی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ٹرافی اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں