سماہنی(بی بی سی)راجا بڈھے خاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماھنی میں یوم شہدائے جموں کے حوالے سے گذشتہ روز دعائیہ تقریب۔ہوئی ،مارننگ اسمبلی میں جموں میں کشمیریوں کے سفاکانہ قتل عام کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا .تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پرنسپل ادارہ پروفیسر راجا افتخار احمد خاں نے یوم شہدائے جموں 6 نومبر 1947 کے قتل عام میں کشمیریوں کی قربانیوں کا تفصیلا” بیان کیا. 6 نومبر کا دن ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن جموں کے مسلمانوں کو ایک بھارتی سازش کے تحت گاجر مولی کی طرح کاٹا گیا تاکہ جموں سے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کیا جا سکے ایک دن میں لاکھوں انسانوں کا قتل جو مقبوضہ جموں میں کیا گیا ایسا واقع دنیا کی تاریخ میں شاہد ہی کہی ہوا ہو ان مسلمانوں کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے تھے ہم آج کے دن اس ریاستی دہشت گردی کی شدید مزمت کرتے ہیں اور اپنے انُ عظیم شہدائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہماری ریاست جموں کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ہم ان شہدائے کے مشن آزادی کو جاری رہیے گے
۔آخر میں شہدائے جموں کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی گئی.
0