میرپور (بی بی سی)چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے سنیٹر منظور کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزادکشمیر اور بالخصوص ضلع میرپور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحت واپڈا کے متعلق متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز میں بقیہ تعمیراتی کاموں سمیت دیگر اہم ادھورے منصوبہ جات کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہاکہ آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں لوکل گورنمنٹ سسٹم بحال ہوا ہے جس میں لوکل عوامی نمائندوں کے انتخاب سے مقامی سطع کے مسائل گراس روٹ لیول تک حل ہوں گے۔سنیٹر منظور کاکڑ نے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کو یقین دہانی کروائی کے حکومت پاکستان اور واپڈا آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انھوں نے کہاکہ میرپور اوورسیز کا شہر ہے کشمیری اوورسیز سالانہ اربوں روپے کا زر مبادلہ ملک بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہین۔انھوں نے اہلیان ضلع میرپور کی منگلا ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ کے منصوبہ کے لیے قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
0