اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس اور افواج پاکستان کے جوانوں پر دھشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گردوں کے خلاف دلیرانہ انداز میں لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور کہا ہے کہ دفاع وطن و دھشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال اور ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں اور دشمن کچھ بھی کر لیں اسلام کے ان سپاہیوں کا مورال ڈاؤن نہیں کر سکتے افواج پاکستان نے پہلے بھی دھشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور افواج پاکستان کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہم دھشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں عروج پر ہیں اور یہ وقت پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتاہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مشرقی و مغربی سرحدوں پر دشمن متحرک ہے اور اندرونی خلفشار پیدا کرنے کے لیے دھشت گرد سرگرم ہیں اور ہماری افواج بھرپور انداز میں ان دھشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم اور بھرپور طاقت کے ساتھ کامیاب کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا اور اس پر افواج پاکستان کا کردار اور جذبہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں
0