کوٹلی(بی بی سی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر کی زیر صدارت ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آفس سٹاف کے علاوہ فیلڈ سٹاف نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہراقبال طاہر نے کہاکہ ضلع کوٹلی میں اس سال ابھی تک 14 ڈینگی اور 27 ملیریا کیسز کنفرم ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کیسز ایمپوٹڈ ہیں۔متاثرہ ایریا میں تمام محکمانہ کارروائی مکمل کردی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے مطابق ڈینگی کیسز کا مزید اندیشہ موجودہ ے۔سی ڈی سی سٹاف کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔سی ڈی سی سٹاف اور صحت عامہ کے تمام ملازمین کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پابند کیاکہ ہیلتھ ایجوکیشن کے موضوعات میں لشمینا اور ہیپاٹائٹس اے اور ای کوبھی شامل کریں۔عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ لشمینا بیماری بھی ویکٹربارن ہے۔لشمینا Sand Flyسے پھیلتی ہے اور ہیپاٹائٹس اے اورای پانی کی وجہ سے پھیلتاہے۔ پینے کے لیے صاف پانی کااستعمال کیاجائے۔سی ڈی سی ملازمین کوپابندکیاگیاہے کہ روزانہ کی بنیادپرضلع کے سرکاری اورپرائیویٹ لیب سے رپورٹس حاصل کرکے (ڈینگی کنٹرول روم اے ڈی ایچ اوآفس) فوکل پرسن کومطلع کریں تاکہ متاثرہ ایریامیں ابتدائی فوری ایکشن فوکل سپرے انٹوسروے،مریض کی ٹریول ہسٹری اوردیگرمحکمانہ کارروائی کی جاسکے۔عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپرسختی سے عمل پیراہوں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے آزادکشمیرمیں بھی ڈینگی کے پھیلنے کااندیشہ موجودہے۔کیونکہ ڈسٹرکٹ کوٹلی کاہردوسراآدمی اسلام آباد،لاہوراوردیگرشہروں میں سفرکرتاہے۔ ڈینگی اورملیریاچھوتی مرض نہیں عوام الناس میں اکثرخوف کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔ملیریااینوفلیزمادہ انفکیٹڈ اورڈینگی ایڈیزایچٹائی (Aedes Aegypti)مادہ مچھرکے کاٹنے سے پھیلتاہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں کے گردونواح پانی کھڑانہ ہونے دیں گھروں کے دروازوں،کھڑکیوں پرجالی کااستعمال کریں۔گملوں اورپھول دانوں میں زیادہ دیرپانی جمع نہ رکھیں بالٹی،ڈرم اورپانی کی ٹینکیوں کوڈھانپ کررکھیں۔ایڈزایجٹائی صاف پانی میں انڈے دیتی ہے جہاں سے مچھرکی نشوونماپروان چڑھتی ہے اپنے گھروں اوراردگردکے ماحول کوصاف رکھیں۔علاج سے بہتراحتیاط ہے۔
0