0

محترمہ تہذیب النساء کو آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد(بی بی سی/ضیاء سرور)محترمہ تہذیب النساء کو آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ تہذیب النساء کا تعلق آزاد جموں وکشمیر ایڈ منسٹریٹیو سروسز سے ہے۔ ان کو آزاد کشمیر کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سروس شروع کی، 2013 میں وہ آزاد کشمیر کی پہلی ڈپٹی کمشنر اور 2020 میں پہلی کمشنر تعینات ہویں۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر بحالیات اور چیف ایڈمنسٹریٹر زکوۃ بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آزاد کشمیر ایڈ منسٹریٹیو سروسز سے پہلی خاتون سیکرٹری ہیں۔محترمہ تہذیب النساء لا گریجویٹ ہیں اور قانونی امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ آزاد کشمیر کی سروسز میں ایماندار آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں