0

سید عدنان علی نقوی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدھنوتی نے پلندری بازار کا معائینہ کیا

سدھنوتی (بی بی سی)سیکرٹری خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رقیب ، ناظم اعلی خوراک یونس میر اور ناظم خوراک امجد علی مغل کی ہدایت پر سید عدنان علی نقوی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدھنوتی نے پلندری بازار کا معائینہ کیا ۔ٹیم فوڈ اتھارٹی کی ہوٹلز اور بیکرز کے کارخانوں کی پڑتال کا عمل جاری ۔ غیر معیاری اشیاء کی تیاری پر جرمانے عائد ۔ بیکرز کے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء کو تلف کرتے ہوئے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ غیر معیاری اشیاء خورونوش کی تیاری کی صورت میں فوڈ پریمسز کو سیل کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز میڈم فوزیہ اجمل اور مامون اعجاز نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں